9 مئی 2011 - 19:30

سوئس وزارت خارجہ نے بیان جاری کرکے 28 اپریل کو بحرین میں چار سیاسی کارکنوں کو پھانسی کی سزا سنائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سوئس وزارت خارجہ کی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان افراد نے اعتراض آمیز مگر پرامن مظاہروں میں شرکت کی ہے اور آل خلیفہ حکمرانوں نے انہیں اسی الزام میں پھانسی کی سزا سنائی ہے۔ سوئس وزارت خارجہ نے آل خلیفہ حکمرانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ان نوجوانوں نے سزاؤں پر نظر ثانی کرے۔ سوئس وزارت خارجہ نے کہا کہ کہ سوئٹزر لینڈ آج تک بحرین کی بحران زدہ سیاسی صورت حال کے بارے میں اپنا موقف پیش کرتا رہا ہے اور اس ملک میں قومی مفاہمت اور بات چیت کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ قابل ذکر ہے کہ مذکور 4 افراد کی عمریں اٹھارہ سال سے کم ہیں اور ان پر "فوجی عدالت" میں "بغیر وکیل کے" مقدمہ چلایا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز

 بحرین میں مظالم روکنے کےلئے صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت

پلیز